خاص خبریں

لیبیا کشتی حادثے میں 7پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

اسلام آباد:ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں سات پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے  میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے  پاسپورٹ سے ہوئی ہے ۔ جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی گئی تھی۔ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تاہم گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے صرف 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں جس میں سات پاکستانیوں کی اب تصدیق کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *