آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے فوج طلب کرنے کی منظوری
لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے وفاقی کابینہ نے سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ۔ آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی جائے گی ۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے موقع پر سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ سٹیڈیم کے اطراف کڑا پہرا ہوگا جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں پنجاب اور سندھ کی درخواست پر وفاقی کابینہ سے سکیورٹی کی مںظوری حاصل کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
