تازہ ترینکھیل

قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی ، 90کی دہائی کی یاد تازہ

لاہور : آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی۔ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد اس کا باضابطہ افتتاح کیا جس میں وزیراعظم ، وزیرداخلہ وزیر اعلیٰ سمیت کئی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔افتتاح کے موقع پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کی، جس میں پوری ٹیم گرین شرٹس پہننے میدان میں آئی ۔ اس موقع پر ٹیم جرسی کی رونمائی کی گئی جسے دیکھ کر شائقین نے خود داد دی اور نعرےلگائے ۔ قومی ٹیم نے بھی تماشائیوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ کٹ کی رونمائی کے بعد کرکٹ حلقوں میں تعریفیں شروع ہو گئیں جبکہ سوشل صارفین نے اسے 1999 اور 1992 کی کٹ جیسا قرار دیا ۔ واضح رہے کہ اسی کلر کی کٹ میں انیس سو بانوے میں ٹیم پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ انیس سو چھیانوے میں فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *