خاص خبریں

جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کی غیر متوقع خاموشی ، صوابی میں متبادل احتجاج ہوگا

اسلام آباد:صوبائی دارالحکومت لاہور میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف نے روایتی مزاحمت نہ کی اور خاموشی سےپلان بی کےمطابق صوابی میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا۔ کوئی انتشار یا ٹکراؤ نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، یہ جھوٹے کیسز ہیں۔ کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔ عوام اس فسطائیت کیخلاف ہو چکے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں  امید ہے کہ وہ عوام کے موقف کی تائید کرتے ہوئے عوام کے ہی ساتھ کھڑے ہوںگے ۔ مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔ ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *