لمبے چھکوں پر دو رنز اضافی دیئے جائیں ، فخر زمان کا انوکھا مطالبہ موضوع بحث
لاہور : قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند روز قبل چھکوں کےحوالے سے بڑی ڈیمانڈ کردی جس پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔ کرکٹ حلقوں میں اس مطالبے کو سراہا جارہاہے جبکہ متعدد نے اسے غیر ضروری قرار دیاہے ۔ فخر زمان نے ایک پوڈ کاسٹ میں سلمان بٹ کو انٹرویومیں کہا کہ اگر نوے میٹر سے لمبا چھکا لگایاجائے تو دو رنز اضافی دیئے جانے چاہئیں ۔ فخر زمان کے مطالبے پر کرکٹ حلقوں میں یہ مطالبہ گردش کر رہا ہے کہ کرکٹ میں طویل ہٹ پر 8رنز دینےمیں کیا حرج ہے ؟ واضح رہے کہ لمبے چھکے پر ہمیشہ سے ہی کرکٹ شائقین کی خوشی دیدنی ہوتی ہے ۔ دنیائے کرکٹ میں کرس گیل ، شاہد آفریدی ، اے بی ڈی ویلرز لمبے چھکوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں جبکہ عصر حاضرمیں فخر زمان نے اپنے 90میٹر سے زائد چھکوں کی وجہ سے دھاک بٹھا دی ہے ۔
