پاکستانی ماڈل نے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کر کے فوٹو شوٹ کرالیا
کراچی: پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئےاپنی تصاویر ڈیجیٹل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم بیماری کا ہمت اور حوصلے سے وہ مقابلہ کریں گی ۔ کیموتھراپی کے عمل سے گزرنے والی انجلین ملک نے اپنا سر منڈوا لیا اور دیگر کینسر زدہ خواتین سے اظہار یکجہتی بھی کیا ہے ۔ انجلین اقدام کو ان تمام خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا ہے جو کینسر جیسے مرض کا سامنا کر رہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی بیماری کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روایتی خوبصورتی کے معیارات کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں اور ان خواتین کیلئے مثال بن رہی ہیں جو اس بیماری سے جنگ لڑ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکار انجلین ملک کی صحت یابی کے لئے دعا کر رہے ہیں ۔
