سپارکو نے چین کی مدد سے اہم سنگ میل عبور کر لیا
اسلام آباد : پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن سپارکو نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ایم او یو دستخط کر دیئے گئے ۔ یہ معاہدہ صدر مملکت آصف زرداری اور چین کے صدرشی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔ معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔اس پراجیکٹ سےخودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی تحقیق میں مدد ملے گی ۔ پاکستان کی اس مشن میں شمولیت اس کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
