آس پاس

یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے واک کا  انعقاد

لاہور (پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی۔ واک کا آغاز یونیک سکول  111- A کیمپس سے سے کیا گیا جس کا اختتام یونیک ہیڈ آفس 106-Aمیں ہوا۔ یکجہتی کشمیر واک میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج نے کشمیری عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیر کا مسئلہ جلد حل کیا جائے اور یہی کشمیری عوام کی خواہش ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اس کے حل تک ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ کشمیری ماؤں بہنوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے جو قربانیاں دیں اور جس انداز سے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہم ان کے شانہ بشانہ اس جدوجہد کا حصہ ر ہیں گے۔ واک میں وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری ایڈیشنل ڈائریکٹر یونیک گروپ محمدعبداللہ کے علاوہ طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *