عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کا گھر جلا دیا گیا

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے گھر کو جلا ڈالا۔ بدھ کی رات ہزاروں افراد نےڈھاکا میں ایک ریلی نکالی  جسے بلڈوزر پروسیشن” کا نام دیا گیا۔ مظاہرین نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلہ دیش کی علیحدگی کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرادیا جائےگا۔ شیخ حسینہ نے اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی سے خطاب کا پروگرام بنا رکھا تھا۔ جیسے ہی انہوں نے بھارت سے اعلان کیا مظاہرین نے بھی کمر کس لی اور احتجاج کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین رات 8 بجے گھر کے قریب جمع ہونا شروع ہوئے، اس موقع پر عمارت میں گھسنے سے پہلے مظاہرین میں سے کچھ  نے لاٹھیاں، ہتھوڑے، بیلچے اور دیگر اوزار اٹھارکھے تھے ۔ عمارت کی بالائی منزل پر رات 9 بج کر 30 کے قریب آگ لگادی گئی۔ اس موقع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی مگر مظاہرین کے اشتعال کو کنٹرول نہ کیا جا سکا۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *