کھیل

معروف اداکارہ نے کرکٹر بابر اعظم سے محبت کا اظہار کر دیا

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے محبت کااظہار کردیا ہے ۔ انہوں نے ایک کامیڈی پروگرام میں شرکت کی اور دوران گفتگو کھلے عام کہہ دیا کہ وہ بابر اعظم سے محبت کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اوروہ ان پر کی جانے والی ٹرولنگ کو بھی پسند نہیں کرتیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو پیغام دیا کہ بابر اعظم کی کسی صورت تضحیک نہ کریں ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہیں بابر اعظم کے علاوہ کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے ۔ اس سے قبل اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹا گرام پر سوال جواب سیشن کےدوران بابر اعظم سے شادی کے سوال پر کہا تھا اگر آفر آئی تو معذرت کر لوں گی جس کےبعد بابر اعظم کے مداحوں نے انہیں خاصا ٹرول کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *