یوایس ایڈ پروگرام کی ممکنہ بندش،پاکستان کے متعدد منصوبے بند ہونے کا خدشہ
واشنگٹن : امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو بند کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے ۔ یہ ادارہ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں اور غربت سے متاثرہ ممالک میں سالانہ اربوں ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے۔ ایلون مسک نے کہا صدر ٹرمپ نے انہیں وفاقی اخراجات میں کٹوتی کرنے والے پینل کی سربراہی سونپی ہے۔ اس پینل کے تحت وہ یو ایس ایڈ جیسے اداروں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین شخص نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ کو مزید چلانا ممکن نہیں ۔ صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اس پروگرام کو بند کر دینا چاہیے ۔ واضح رہے کے یو ایس ایڈ پروگرام بند ہونےسے پاکستان میں چلنے والے منصوبے بھی متاثر ہونگے۔
