شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی ہدایت کار بن گیا
ممبئی : کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے خود اپنے بیٹے کے ہدایت کار بننے کا اعلان کیا ہے اور ایک پرومو جاری کیا ہے ۔ اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہدایتکار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے۔آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں، ’باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ’ہاں‘۔اس کے بعد شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کی سیریز کا تعارف کراتے ہیں ۔ بالی وڈ کنگ کا کہنا ہے کہ آریان اور ان کی ٹیم جلد اس سیریز کے حوالے سے مزید معلومات بھی دےگی ۔ یہ سیریز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے جس کے مالکانہ حقوق شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان کے پاس ہیں ۔
