خاص خبریں

اسٹیبلشمنٹ نیب زدہ لوگوں کے ساتھ ہے ، عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے ، فیصل چودھری

راولپنڈی : وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔عمران خان سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں فیصل چودھری نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی  عمران خان نےملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم  کے طور پر بھجوایا ہے ۔ خط میں چھ نکات پیش کئے گئے ہیں ۔ عمران خان نے لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو۔ فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسی میں روبدل کی درخواست کی ہے، خط میں ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن 26ویں ائینی ترامیم کے حوالے سے بھی مواد تحریر کیا گیا ہے، پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی دہشت گردی، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری، ملکی معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *