خاص خبریں

بلوچستان میں دہشت گردی ، 18جوان شہید ، 23دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : قلات میں دہشت گردی کے واقعہ میں اٹھارہ جوانوں کی شہادت ہوئی ہے جس کے بعد فورسز نے مختلف مقامات پر آپریشن کیا ہے جس میں بلوچستان بھرسے 23دہشت گرد مارے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یکم فروری کو ضلع ہرنائی میں ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیا اس دوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب، ضلع قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کلیئرنس آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اس بزدلانہ کارروائی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے بھی واقعہ کی مذمت کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *