آس پاسپاکستان

ڈسکہ میں باپ کے ہاتھوں چار سالہ بیٹا قتل ، بیوی شوہر کے ساتھ مل گئی

ڈسکہ ( نعیم اختر وریا ) ڈسکہ میں میاں بیوی کی لڑائی کا بھیانک انجام ، شوہر  نے بیوی سے جھگڑ پر چار سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ستراہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں میاں بیوی میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔ وقوعہ کے روز شوہر نے بیوی سے جھگڑا کیا جس پر اچانک اس نے چار سالہ بچے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ واردات کے بعد بیوی اپنےسفاک شوہر کے ساتھ مل گئی اور نامعلوم افراد کے خلاف بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس  نے شک پڑنے پر دونوں کو شامل تفتیش کیا اور چند گھنٹوں میں ہی حقائق کی کھوج لگاتے ہوئے شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *