تازہ ترین

آرمی ایکٹ کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے عمران کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو سماعت کرے گا۔ عمران خان نے ایڈووکیٹ شعیب شاہین کے ذریعےآفیشل سیکرٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں صدر مملکت، وفاق اور قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ  اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ معطل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *