خاص خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک اضافہ


اسلام آباد :وفاقی حکومت نے مہینے میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔ مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر تک قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر فی لیٹر 267 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔  اوگرا  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ ردو بدل کی روشنی میں جائزہ لیا اور قیمت کا تعین کیا ہے۔اس سے قبل حکومت نے 31 دسمبر کو پیڑول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *