سائنس اور ٹیکنالوجی

فیس بک میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

نیویارک : فیس بک نے بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیاہے ۔ مارک زکر برگ کے مطابق فیس بک مکمل تبدیل کی جارہی ہے ، اسے پرانی فیس بک کی طرز پر بحال کیا جائےگا ۔ میٹا کو اس سال بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہوگا۔ 2024چوتھی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بک تین ارب سے زائد صارفین کی زندگیوں کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی جانب سے اسے ثقافتی طور پر زیادہ بااثر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ مارک زکر برگ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ فیس بک پر بزنس کے لحاظ سے مختصردورانیہ کے اکاؤنٹس کی زیادہ حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی بلکہ جو زیادہ طویل عرصے تک میٹا سے جڑے گا وہی اس فورم سے فائدہ اٹھا سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *