فخر زمان کی واپسی ، صائم ایوب آؤٹ، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری
لاہور : پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر،فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا ،کپتان محمد اور ابرار احمد بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔ فاسٹ بالرز میں حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔
