کھیل

جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان

جوہنسبرگ:چار سال قبل تمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہنے والے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے تصدیق کی کہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر انہیں میدان میں کرکٹ کھیلتا دیکھیں گے ۔

 اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے مگر پھر انہوں نے 2001میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔ انہوں نے تازہ اعلان میں کہا کہ وہ رواں سال ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کریں گے۔ اے بی ڈی ویلرز نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ایک بار پھر کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہورہا ہے، اس لیے میں دوبارہ جم اور نیٹس میں جا رہا ہوں۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایک  ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جس میں ریٹائرڈ اور غیر معاہدہ شدہ کرکٹ لیجنڈز حصہ لیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *