عالمی خبریں

امریکی فضائیہ کے زیر استعمال جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ

الاسکا:امریکی فضائیہ کے زیراستعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ائیر فورس بیس پرگرکرتباہ ہو گیا۔ایک نشست والےلڑاکاطیارے کا پائلٹ بروقت جمپ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ ویڈیو میں طیارے کو قلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے کی طرف آتے اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکی فضائیہ کے حکام نے طیارے کے حادثے کو بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے جوان ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔اس حوالے سے مکمل تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ جلد وجوہات کا تعین ہو جائے گاکہ طیارہ کیوں کریش ہوا۔

واضح رہے کہ ایف 35 امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے جسے ایف 16 فائٹنگ فیلکنز اور اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو کی جگہ امریکی فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔ائیر اینڈ اسپیسس فورسز میگزین کی رپورٹ کے مطابق جدید ترین لڑاکا ایف 35 طیارے کی مالیت 81 ملین ڈالر ہے اور اس وقت الاسکا کی ائیر فورس بیس پر 54 ایف 54 طیارے موجود ہیں جنہیں گراؤنڈ کردیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *