تازہ ترین

پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکی خاتون کراچی پہنچ گئی ، واپس جانے سے انکار

کراچی:امریکا سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون کوڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ خاتون نےواپس جانےسےانکارکردیا ہے ۔ نیویارک سے کراچی پہنچنےوالی خاتون اپنے امریکی شوہر سے طلاق لے کر انیس سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر ایک روز قبل کراچی پہنچی تھی جس کے بعد وہ نوجوان  سےملنے کراچی پہنچی تاہم کراچی میں لڑکے اہل خانہ نے خاتون کےساتھ شادی سے انکار کر دیا۔ خاتون ویزے کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سےائرپورٹ پر ہی رہی تھی ۔  اسے واپس ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور اپنے کپڑے بھی پھاڑ لئے تاہم گورنر سندھ کی کوشش سے اسے ویزا جاری کروانے کے ساتھ ساتھ امریکا واپسی کی ٹکٹ بھی بک کروا دی گئی مگر وہ پھر بھی واپس نہیں گئی اور لاؤنج میں ہنگامہ کرتی رہی ۔ حکام نے بتایا کہ پولیس اور ایئرپورٹ سکیورٹی نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *