تازہ ترین

 میرا بس چلے توٹیکس ریٹ 15فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف نہیں مانتا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ملک بھر میں آج ہی ٹیکس ریٹ فوری طور پر پندرہ فیصد کم کردوں لیکن آئی ایم ایف نہیں مان رہا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے اگلے چند ماہ میں پاکستان کی ترقی، ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔ صنعتیں مسابقت کی دوڑ میں واپس آجائیں گی ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ثابت ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی جارہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح پانچ فیصد جب کہ پالیسی ریٹ تیرہ فیصد پر آگیا ہے، معاشی شرح نمو میں اضافے کا سفر شروع ہونے والا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *