امریکی صدر نے ٹرمپ نے اوپیک سے تیل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا
واشنگٹن : امریکی صدر نے ایک بار پھر تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ الیکشن مہمات میں بھی وہ تیل کی قیمتیں نیچے لانے کے لئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بارہا کیے گئے مطالبے پر اوپیک اور روس نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم عالمی سطح پر قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 53 سینٹ کمی کے بعد77.97 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو کہ قیمت میں 0.68 فیصد کمی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 50 سینٹس کی کمی کے بعد 74.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو کہ تقریباً 0.67 فیصد کمی ہے۔
