آس پاس

ساہیوال میں 47 جوڑوں کی شادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال :وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاموں کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دھی رانی پروگرام عوام کی خوشیوں کا باعث بننے لگا ۔ ساہیوال میں سنتالیس جوڑوں کی شادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ اور ممبر قومی اسمبلی پیر سیدعمران احمد شاہ ولی مہمانان خصوصی تھے۔ ہر شادی شدہ جوڑے کو2لاکھ روپے کا جہیز اور ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی ۔ دھی رانی پروگرام سماجی ترقی کا ایک اور تاریخی اقدام ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا ۔

یہ تقریب ’ریاست ہوگی ماں کی جیسی‘ کی عملی تصویر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ہر جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا کیا گیا۔۔ صوبائی وزیر وزیراعلیٰ نے ریاست کے تمام وسائل عام آدمی کے لئے وقف کردیے ہیں ۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماجی بہبود کے لئے دورس اقدامات اٹھائے۔ صوبائی وزیرنے مزید کہا ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر صوبے کے ہر ضلع میں دھی رانی پروگرام کا انعقاد کررہا ہے۔ ریاست ماں کا کردار اداکرے گی تو ہی ریاست مدینہ بنے گی۔ تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی ملک قاسم ندیم، ملک محمد ارشد، نوید اسلم خان لودھی، پیر ولائت شاہ کھگہ، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈی جی سوشل ویلفیئر خواجہ ذیشان سکندر  نے شرکت کی ۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *