عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے عالمی سطح پر رابطوں کے لئے کمیٹی تشکیل
راولپنڈی : عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری سے رابطہ کرنے کی ٹھان لی ۔ عالمی سطح پر رابطے شروع کر دیئے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ ذرائع کےمطابق مختلف ممالک کو پاکستان میں سیاسی کیسز سے متعلق بھی آگاہی کی جائےگی اور تحریک انصاف پر کیسز کا تذکرہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب اعلامیہ میں ایسی کسی بات کا ذکر نہیں کیا گیا۔
