خاص خبریں

من پسند وکٹ الٹی پڑ گئی ، پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 35سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست

ملتان:ٹرننگ وکٹ بنا کر بھی کام نہ بنا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ۔ 35 سال بعد پاکستان کو اسکے ہوم گراؤنڈ پر ہرا دیا۔ قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بابراعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے سیریز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل شروع ہوا تو سعود شکیل پہلے اوور کی تیسری گیند پررنز  رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اگلے اوور میں نائٹ واچ مین کاشف علی بولڈ ہوگئے۔ 115 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا وکٹ گنوا بیٹھے۔وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ اسکے بعد نعمان علی 6 اور ساجد خان 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے روزپاکستان کومیچ جیتنے کیلئے 178 رنز درکار تھے مگر آغاز ہی مایوس کن رہا۔ شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 31 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 19 رنز بناسکے۔پوری ٹیم 133پر ڈھیر ہو گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *