پاکستانتازہ ترین

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگال ٹائیگر انتظامیہ کی غفلت سے ہلاک

 بہاولپور : شیر باغ میں بنگال ٹائیگر انتظامیہ کی غفلت سے ہلاک ہوگیا۔ مبینہ طور پر ناقص خوراک کی وجہ سے شیر کو گردوں کی انفیکشن ہوئی۔ کیوئیٹر شیر باغ عثمان بخاری کے مطابق بنگال ٹائیگر گردوں کے مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج جاری تھا لیکن ٹائیگرکی حالت نہ سنبھل سکی اور وہ دن بدن لاغرہوتا چلا گیا۔ اس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کی موت معدے کی انفیکشن اور گردے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔شیر باغ انتظامیہ کے مطابق 7 سال قبل ٹائیگر کی پیدائش بہاولپور شیر باغ میں ہی ہوئی تھی جبکہ ٹائیگر پچھلے تین سال سے آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *