علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پی ٹی آئی کے پی کے صدر ہونگے ۔ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سی ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے، ایسے میں بطور وزیر اعلیٰ ان کے کام زیادہ تھے ۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش پر کیا گیا۔ مشال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں
