خاص خبریںکھیل

نعمان علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سپنر بن گئے

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں نعمان علی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرلی ۔ انہوں تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔ ملتان ٹیسٹ میں اسپنر نعمان علی نے اننگز شروع ہوتے ہی ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو کھل کر کھیلنے ہی نہ دیا۔ تین وکٹیں اکھاڑنے کے بعد  وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 ویں اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر نعمان علی نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ نعمان علی نے ملتان ٹیسٹ میں ایک بار پھر 5 وکٹیں بھی اپنے نام کرلی ہیں۔اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں وسیم اکرم، عبد الرزاق، محمد سمیع اور نسیم شاہ نے ہیٹ ٹرک کر رکھی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *