آس پاس

دس سالہ بھتیجی سے زیادتی کرنے والے چچا کو سزائے موت سنا دی گئی

قصور ( محمد شریف مہر ،نمائندہ 89 نیوز ) ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود نے  دس  سالہ سگی بھتیجی سے زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم یونس کو سزائے موت ،5لاکھ  روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ۔ چار سال قبل واقعہ تھانہ سرائےمغل میں 12دسمبر 2020 کو پیش آیا تھا۔10سالہ اقصیٰ سے زیادتی کرنے والا مجرم یونس بچی کا حقیقی تایا ہے۔ مقدمہ بچی کی والدہ ثمینہ بی بی کی مدعیت میں درج تھا۔ سرکار کی جانب سےاسسٹنٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر صائمہ نورین نے کیس کی پیروی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *