حجرہ شاہ مقیم:معروف برانڈ کے نام سے جعلی پتی تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا
حجرہ شاہ مقیم ( محمد جہانگیر فراز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک چک روڈ پر گھر میں قائم یونٹ پر چھاپہ، 297 کلو گرام جعلی چائے کی پتی ضبط کرلی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعل سازوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ معروف برانڈ سے منسوب جعلی پتی اورگرین ٹی کی پیکنگ کی جا رہی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ چائے کی پتی کو پیک کرکے مارکیٹ میں مختلف کریانہ سٹورز پر سپلائی کیا جاتاتھا،محمد عاصم جاوید کے مطابق مالکان کیخلاف بغیر فوڈ لائسنس خوراک کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ جعلی پتی اور گرین ٹی کے سیمیل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔
