ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سے چوری کی ادویات سے بھرا رکشا پکڑا گیا
دیپالپور (مسعود احمد ثاقب ) رکشے سواریوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں مگر اب اس میں چوری کی ادویات بھی لے جائی جاتی ہیں ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کے سٹور سے ادویات سے بھرا رکشہ پکڑا گیا۔ سرکاری ادویات لے جاتے رکشہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔ ہسپتال سے مختلف اوقات کار میں کروڑوں کی ادویات خرد برد کا مبینہ انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان سرکاری ادویات کا بوگس ریکارڈ مرتب کر کے ادویات خرد برد کرتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں نجف شاہ نامی ملازم نے جعلی گیٹ پاس بنایا اور چوری کی ادویہ لے جانے کی کوشش کی۔ ایم ایس جام شہزاد حیدر کے مطابق سٹور انچارج نے مبینہ جعلی گیٹ پاس بھی بنوایا۔ ایم ایس جام شہزاد حیدر کے مطابق ہسپتال میں موجود چھ میڈیسن سٹوروں کو سیل کروا دیا گیا۔ ریکارڈ قبضہ میں لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تین ڈاکٹرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ فارماسسٹ سمیت دیگر ملازمین سے انکوائری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی ہو گی۔
