خاص خبریں

مزید کتنی رشوت دیں ؟ بار بار بھتہ خوری کیوں ؟ چینی سرمایہ کار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی :پولیس رویے سے تنگ چینی سرمایہ کار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔ جس سے ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے واقعات میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنےکےخلاف چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے  جس میں  مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی ہراسانی اور بھتاخوری سےبچایاجائے، ورنہ لاہوریا واپس چین چلےجائیں گے۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ائیرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جاتی ہے،  جس پر دکھ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *