تازہ ترین

پیکا ایکٹ پر پہلا مقدمہ ، مریم نواز کے بارے میں توہین آمیز بیان دینے پر ایک شخص گرفتار

لاہور : پیکا ایکٹ پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیاپرتوہین آمیزالفاظ استعمال کرنے پرایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا۔ توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبرسمیت ایڈمن پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے توہین آمیزالفاظ استعمال کرکے عوام میں انتشار پھیلانےکی کوشش کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پیکا ایکٹ ترمیمی منظور کیا گیاہے جس کے بعد یہ قانون کا حصہ بن گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *