آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 3 پاکستانی شامل
دبئی : آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 3 پاکستانی شامل، بھارت کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل ہے ۔ پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللہ گرباز، اے ایم غضنفر اس ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردردفورڈ کو ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔چارتھ اسالنکا کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان جبکہ کوشال مینڈس کو وکٹ کیپر رکھا گیا ہے۔
