کراچی کانیشنل کرکٹ سٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے تیار
کراچی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گیا۔ فار اینڈ بلڈنگ میں پلیئرز ایریا کا کام مکمل ہے جبکہ ٹاپ فلور پر پارٹیشن اور دیگر فلور پر صفائی کا عمل باقی ہے ۔ نیشنل اسٹیڈیم کے 2 انکلوژرز شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کردیئے ہیں ۔
فروری میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جمعرات کو ایک بار پھر میڈیا کو اسٹیڈیم کا دورہ کرایا گیا اور بریفنگ دی گئی
