اروشی کی پرائیوٹ ویڈیو لیک ہونے پر وضاحت
ممبئی : بالی وڈ کی سٹائلش اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو پر وضاحت دی ہے، جس نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھاتاکہ کچھ فیم مل سکے ۔ اسے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی۔ وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ آیا اس سین کو پہلے وائرل کیا جا سکتا ہے۔
