پاکستان

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی عالمی فہرست میں پہلی مرتبہ پاکستان کی 47یونیورسٹیاں شامل

اسلام آباد:ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی سال 24-2025 کی رینکنگ جاری کردی ہے ۔ پہلی مرتبہ پاکستان کی 47یونیورسٹیاں بھی اس فہرست کا حصہ ہیں گوکہ ان کی رینکنگ زیادہ حوصلہ افزا نہیں مگر ماہرین تعلیم کے مطابق فہرست  میں جگہ بنانا بھی اہم سنگ میل ہے ۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی دنیا میں 401 سے 500 کی رینکنگ اور ایشیا کی رینکنگ میں 121 نمبر پر ہے، نسٹ یونیورسٹی ایشیا میں 152، کامسیٹس 157، ایئریونیورسٹی، کامسیٹس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد601 سے800 کی رینکنگ میں ہیں۔

سکھر آئی بی اے، یو ای ٹی ٹیکسلا اور مالاکنڈ یونیورسٹی بھی 601 سے800 کے درمیان ہے جب کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، لمز اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 801 سے 1000 کے درمیان رینک ہوئیں۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 ویں سال دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی اور چین کی 2 یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے درجے پر رہیں۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *