مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی معلوم تھا کہ ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا ، خواجہ آصف
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔ یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں، جن کو سزائے ہوئی انہوں نے اعتراف جرم کیا ہے ۔تحریک انصاف والے اپنے لیڈر کے ساتھ یقینی طور پر مخلص نہیں ہیں ۔ یہ لوگ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے ۔ ان لوگوں کے پاس مذاکرات سے انکار کی کوئی وجہ ہی نہیں ۔
