تازہ ترین

میڈیا پر نئی پابندیاں ، پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور، صحافیوں کا واک آؤٹ

اسلام آباد : پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا جس کے تحت اب میڈیا پر نئی پابندیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ بل منظور ہوتے ہی پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آؤٹ کیا ہے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان زیریں نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ کی مخالفت نہیں کی گئی جبکہ اپوزیشن بل پیش ہونے سے پہلے ہی واک آؤٹ کر چکی تھی ۔پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی قومی اسمبلی سے منظوری پر  صحافیوں نے احتجاج کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *