ڈسکہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل
ڈسکہ( نعیم اختر وریا ہ ) تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ ٹھٹہ لکھی گاؤں میں دشمنی کی بنا پر مخالف پارٹی کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق مخالف پارٹی نے پُرانی دُشمنی کی بنا پر ایک ہی گھر کے تین افراد کوگولیاں مار کر ہلاک کردیا اور 18 سالہ لڑکی کو ٹخنے پر گولی لگی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 33سالہ زاہد، 26سالہ علی حسن اور 23سالہ محسن شامل ہیں ۔ زخمی 18سالہ نادیہ اور ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ بمبانوالہ پولیس موقع پر موجود علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔
