شوبز

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

ممبئی :بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان آنےکا اعلان کر دیا ۔ اداکارہ ہانیہ عامران کی میزبانی کے لئے تیار ہیں ۔د ونوں فنکاراؤں میں دلچسپ جملے بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ راکھی ساونت کی پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق ویڈیوزوائرل ہوچکی ہیں جس میں وہ کبھی نرگس اور دیدار کو ڈانس کاچیلنج دے رہی ہیں توکبھی ہانیہ عامرکو چیلنج کر رہی ہیں ۔  بھارتی اداکارہ نے پاکستان آکر شادی کرنےکی خواہش کا اظہاربھی کیا ہے ۔

اب راکھی ساونت کی ائیر پورٹ سے ایک اور ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں انہیں اپنا سامان اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی اداکارہ نے یہ ویڈیو ہانیہ عامر کے نام بنائی ہےاورانہوں نے ہانیہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان ہانیہ، نرگس اور دیدار سمیت تمام بڑے ستاروں سے ملنے آرہی ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہانیہ کیا تمہارے گھرمیں میری جگہ ہے ؟میں تمہاری بہن ہوں چلو مجھے لینے آجاؤ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *