خاص خبریں

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی  : عمران خان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی  جس میں ہم نے انہیں سیاسی صورتحال اور حکومتی رویے سے آگاہ کیا۔  خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔بیرسٹر گوہراگر کمیشن کا اعلان اسی دوران نہیں ہوتا تو ہمارے مذاکرات کے مزید رائونڈ آگے نہیں چل سکتے ۔  حکومت نے کمیشن کا اعلان ابھی تک نہیں کیا ، ہماری خواہش تھی مذاکرات ہوں اور آگے چلیں۔سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے جس سے بھرم نکل نہیں رہی، کمیشن بننا ہے تو تین سنیئر ججز سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ سے ہونے چاہئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *