پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا کا سائبر ٹرک ، حقیقت کیا ہے ؟
پشاور :پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک چلنے کی ایک ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے ۔ بہت سے لوگ سائبر ٹرک کو دیکھ کر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اسے پاکستان کے لئے ایک اہم جھلک قرار دے رہے ہیں ۔ اس ٹرک کی ایک جھلک نے بلاشبہ سب کو حیران کر دیا ہے اور اس سے منسلک دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔مگر یہ حقیقت میں ٹیسلا کا اصلی ٹرک نہیں بلکہ ایک مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل ہے، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ اس انداز میں تیار کیا گیاہے کہ اصل اور نقل میں فرق مشکل ہو رہا ہے ۔
