تازہ ترین

سوشل میڈیا پر نئی پابندیوں کے لئے مزید قانون سازی کی تیاری

اسلام آباد : حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں مزید ترامیم کی ٹھان لی ہے جس کی رو سے ایک اور بڑی قانون سازی کی تیاری شروع کردی گئی ۔ سوشل میڈیا سمیت فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کی جائے گی جسے جلد منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔اتھارٹی کو آن لائن مواد ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ مسودے میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اتھارٹی کو ممنوعہ یا فحش مواد تک رسائی حاصل کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کو ممنوعہ مواد  شیئر کرنے پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی ہوگا۔مجوزہ ترامیم میں میڈیا تک رسائی کی اجازت دینے والے نظام کو چلانے والا کوئی بھی شخص بھی قانون کے کٹہرے میں آسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *