پاکستانخاص خبریں

معمول سے انتہائی کم بارشیں ، ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی کا الرٹ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نےملک کےبیشترعلاقوں میں کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹرجاری ایڈوائزری میں کہا کہ میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔ پی ایم ڈی نے کہا کہ یہ الرٹ 9 دسمبر کو جاری کردہ خشک سالی ایڈوائزری ون کا تسلسل ہے۔یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

سندھ میں بارشیں معمول سے 52 فیصد کم، بلوچستان میں 45 فیصد اور پنجاب میں 42 فیصد کم ہوئیں۔کم بارشوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، جن میں بارش پر منحصر علاقے بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *