عالمی خبریں

امریکا میں برفانی طوفان نے خوف پھیلا دیا، الاباما میں برفباری کا 143سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

نیویارک : امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے تیزہوائیں چل رہی ہیں اور برفباری کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے ۔  جس کے باعث مختلف واقعات میں چار افرادہلاک ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق برفانی طوفان کی وجہ سے ریاستوں میں 3200کے قریب پروازیں منسوخ اور اسکول بند کردیے گئے جب کہ جنوب مشرقی ریاستوں میں 31 ملین افراد کیلئے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ ہیوسٹن سے الاباما تک 3 سے 6 انچ تک برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے، نیو اورلنز میں 8 انچ جب کہ فلوریڈا میں برفباری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔ الاباما میں بھی ایک دن میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ لوزیانا، جارجیا، الابامامیں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *