عالمی خبریں

امریکی صدر نے چین سے مدد مانگ کر سب کو حیران کر دیا

واشنگٹن:روس اوریوکرین کے تنازع پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر روس مذاکرات کی میز پر نہ آیا تومزید پابندیاں لگائیں گے ۔ انہوں نے یوکرین مسئلے کے حل کے لیے چینی صدر سے مدد مانگ لی ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےٹک ٹاک کی ملکیت امریکامیں لانے کی بات چھیڑ دی ۔ امریکی صدر نے کہا ٹک ٹاک مجھے بہت پسند ہے ، ایلون مسک اگر اسے خریدنا چاہیں تو میں ڈیل کرا دوں گا۔ کسی امریکی کو ہی یہ ایپ خریدنا چاہیےاس کےلئےایلون مسک موزوں شخصیت ہیں ۔ ٹک ٹاک کےمالک سےملاقات کا انکشاف کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ اگر کوئی کمپنی ٹک ٹاک خریدے تو اس معاہدے کی آدھی آمدنی امریکا کو ملنی چاہیے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *