رواں ماہ سے نظام شمسی کے 6سیارے ایک قطار میں دیکھے جا سکیں گے
نیویارک :رواں ماہ سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں دیکھےجا سکیں گے ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق مریخ، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون ایک قطار میں نظر آئیں گے جبکہ 28 فروری تک ان میں عطارد بھی شامل ہوجائے گا اس طرح قدرت کا یہ حسین نظارہ اٹھائیس فروری کو اور بھی دلفریب ہو جائے گا۔ 4 سیارے، مریخ، مشتری، زحل اور زہرہ کو براہ راست آنکھ سے دیکھا جاسکے گا جبکہ باقی نظر نہیں آئیںگے ۔
اس عمل کے دوران سیاروں کا زیادہ قریب سے جائزہ لینے کے لیے خلائی دوربین کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سیاروں کے اسطرح ایک قطار میں ہونے کو ’سیاروں کی پریڈ‘ کہا جاتا ہے۔ ففتھ سٹار لیبز میں سائنس کمیونیکیٹر اور ماہر فلکیات اس منظر کو دیکھ کر بہت خوش دکھائی دے رہےہیں ۔ واضح رہے کہ نایاب سات سیاروں کی پریڈ فروری کے آخر میں شروع ہوتی ہے۔
